ساہیوال، ڈاکوؤں نے د کاندار کو گو لی مار کر قتل کر دیا

ہفتہ 1 اگست 2015 17:54

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء ) دو ڈا کوچیچہ وطنی بائی پاس ملتان روڈ پر ایک دو کاندارمحمد سلیم کو گو لی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

محمد سلیم غفور ٹاؤن اپنے گھر گھر پر موجود تھا کہ اسے دو کان پر رات 10بجے دو کاندار نے بلوایا تو جب وہ دو کان کی طرف جا رہا تھا تو ڈا کوؤں نے روک کر لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر محمد سلیم کو گو لی مار کر قتل کر دیا اور دو نوں ملزم موٹر سائیکل سوار فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے مقدمہ مقتول کی ماں مقصوداں کی رپورٹ پر نا معلوم ملزموں کے خلاف درج کر لیا ہے ابھی تک ملزموں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں