وزیراعلیٰ پنجاب کا 1320میگا واٹ کے کوئلے کے بجلی گھر کے دوسرے مرحلے کا افتتاح

جمعہ 31 جولائی 2015 13:02

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے 1320میگا واٹ کے کوئلے کے بجلی گھر کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا،منصوبے کا سنگ بنیاد گزشتہ سال وزیراعظم نے مئی میں رکھا تھا، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پاکستان کی اقتصادی راہداری کا حصہ ہے،منصوبے سے دسمبر 2017تک بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔جمعہ کو ساہیوال میں 1320میگا واٹ کے کوئلے کے بجلی گھر کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دوسرے مرحلے کے کام کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلے میں بجلی گھر کی بنیادوں میں کنکریٹ بھری جائے گی،1350میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ منصوبے کا سنگ بنیاد گزشتہ سال وزیراعظم نواز شریف نے مئی میں رکھا تھا، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پاکستان کی اقتصادی راہداری کا حصہ ہے،منصوبے سے دسمبر 2017تک بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ 1028 ایکڑ رقبے پر محیط ہے،منصوبے کے تحت 660,660میگا واٹ کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے دو کارخانے لگائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے شعبے میں 34ارب کے منصوبے شامل ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں