ساہیوال، وزیر اعظم کے دورہ قادر آباد سے قبل آپریشن ، 13مشتبہ افراد گرفتا ر

جمعرات 30 جولائی 2015 17:12

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پولیس یوسف والانے وزیر اعظم نواز شریف کے آج 31جو لائی کو دورہ قادر آباد سے قبل رات گئے آپریشن کے دوران جنوبی وزیرستان پشاور اور گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے 13مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ،پولیس یوسف والا نے پولیس نور شاہ کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیا اور جی ٹی روڈ پر ہوٹلوں پر چھاپے مار کر 13مشتبہ افراد شہزاد ولی خٹک پشاور،نوار الرحمن ،عارف الرحمن خٹک پشاور ،رحمت اللہ خاں مہمند ایجنسی ،عزت اللہ خاں جنوبی وزیرستان ،خیال نواب میراں شاہ جنوبی وزیرستان ،امداد خاں جنوبی وزیرستان ،محمد خاں گھوٹکی سندھ ،شہزاد خاں ،نثار احمد خاں نوشیر ہ اور موسیٰ خاں ٹانک کو گرفتار کر لیا جی ٹی روڈ پر افغاں ہوٹلوں پر مشتبہ مشکوک سرگر میوں میں ملوث پائے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے 13افراد کو تھانہ یوسف والا کی حوالات میں بند کر کے تفتیش شروع کر دی ہے وزیر اعظم نواز شریف 31جو لائی کو قادر آباد کول پاور پلانٹ جو چین اور پاکستان کے در میان مطالبہ کے نتیجہ میں زیر تکمیل ہے کا معائینہ کریں گے اور زیر تکمیل منصوبہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں