ساہیوال، گھریلو پریشانی سے تنگ آکر شادی شدہ عورت ،نوجوان لڑکی نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

بدھ 29 جولائی 2015 18:14

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) گھریلو پریشانی سے تنگ آکر ایک شادی شدہ عورت اور نوجوان لڑکی نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 12/46ایل میں محمد شفیع کی 20سالہ بیٹی عطیہ نے گھریلو مالی پریشانیوں کے سبب والدین سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گو لیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ،چک 143ای بی کے رفاقت علی نوجوان بیوی اقراء نے خاندان سے گھریلو جھگڑے پر زرعی زہریلی سپرے پی لی جسے بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں