ساہیوال، دن دیہاڑے اے ایس آئی کو گولی مار دی گئی ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

منگل 28 جولائی 2015 21:55

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) مسجد شہدا فرید ٹاؤن کے قریب دو مو ٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے پولیس تھانہ فرید ٹاؤن کے اے ایس آئی محمد اعجاز اور کوڈو کو شدید زخمی کر دیا دو نوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ساہیوال داخل کرا دیا ہے کوڈو سابق ایم این اے رانا طارق جاوید کا ملازم ہے رانا طارق جاوید اور کوڈو وغیرہ تھانہ فرید ٹاؤن مقدمہ قتل کی تفتیش کے سلسلہ میں گئے ہو ئے تھے اور پولیس کا اے ایس آئی موٹر سائیکل پر کوڈو کے ہمراہ فرید ٹاؤن مارکیٹ جا رہے تھے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں