ساہیوال، مزدور کے قتل کے مجرم دو بھائیوں کوسزائے موت

منگل 28 جولائی 2015 21:55

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) مزدور کے قتل کے مجرم دو بھائیوں کوسزائے موت ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مسز افشاں اعجاز صو فی نے پیپلز کالونی کے مزدور عبد الرحمن کے قتل کے جرم میں دو بھائیوں اصغر علی اور اکبر علی کو سزائے موت کا حکم سنایا اور تیسرے ملزم اختر علی کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق 16مئی 2009کو دیرینہ رنجش کی بنا پر ملزموں نے دن دیہاڑے پیپلز کالونی غلہ منڈی ساہیوال میں عبدالرحمن کو پستول سے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا سرکار کی طرف سے پیروی اﷲ دتہ نے کی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں