انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد دھمال نہیں ڈالنی چاہیے،شکیل خاں نیازی

کمیشن نے جو نکات اٹھائے ہیں وہ حکمرانوں کو شرم دلا نے کے لئے کافی ہیں، اجتماع سے خطاب

پیر 27 جولائی 2015 21:07

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کو جو ڈیشنل انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد دھمال نہیں ڈالنی چاہیے بلکہ کمیشن نے جو نکات اٹھائے ہیں وہ حکمرانوں کو شرم دلا نے کے لئے کافی ہیں یہ بات تحریک انصاف ضلع ساہیوال کے آرگنائزر ضلعی صدر شکیل خاں نیازی نے یہاں بلدیاتی امیدواروں کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہی انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام کو جو بیداری دی ہے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا صفایا عوام کر دیں گے اور تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کار کر دگی دکھائے گی

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں