ساہیوال، بہن سمیت تین خوا تین کو قتل کرنیوالے مجرم کوآج پھانسی دی جائے گی

پیر 27 جولائی 2015 21:07

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) بہن سمیت تین خوا تین کو قتل کرنیوالے مجرم کوآج(منگل کو ) پھانسی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق 11/11-Lکے رہائشی سردار علی کا بیٹا عبدالقیوم نشہ کرتاتھا جس پر سردار علی نے اسے گھر سے باہر نکال دیا تھا۔

(جاری ہے)

19جنوری 1999 کو عبدالقیوم کی بہن سلطانہ بی بی ‘بھانجی یاسمین اور بھابھی کنیز بی بی اس کی والدہ کی تیمار داری کے لئے آئی تو ملزم عبدالقیوم نے نشہ آور چیز کھلاکر انہیں بے ہوش کرکے قتل کردیا۔

ملزم کے خلاف تھانہ صدر چیچہ وطنی میں مقدمہ درج ہوا اور عدالت نے اسے پھانسی کی سزا کا حکم سنایا۔ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے اپیلیں خارج ہونے کے بعد 3جولائی 2015 ء کو صدر مملکت نے رحم کی اپیل مسترد کردی جس پر عدالت نے 28جولائی 2015 کو تختہ دار پر لٹکانے کیلئے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں