ساہیوال، نوجوان کی زہر خورانی سے موت ،پولیس نے گھر کی مالکہ مقصوداں کو گرفتار کر لیا

جمعرات 23 جولائی 2015 17:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) ساہیوال کے علاقے حمزہ کالونی غلہ منڈی میں 20سالہ نو جوان طالب علم محمد عامر کی زہر زہر خو رانی سے موت ،پولیس نے گھر کی مالکہ مقصوداں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چک 9/98ایل کا نوجوان محمد عامر مقامی مدرسہ میں تعلیم حاصل کر رہا تھا اور ایک عورت مقصو داں کے گھر آتا جاتا تھا کہ بدھ کی رات کو محمد عامر کی موت زہر کھا نے سے ہو گئی پولیس غلہ منڈی نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی ہے مقصوداں نے بتایا کہ محمد عامر نے کسی گھریلو پریشانی کے سبب گندم میں رکھنے والی گو لیاں کھا لیں جس سے اس کی موت واقع ہو گئی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بھی زہر کی تصدیق ہو گئی ہے اور پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھا دلیا اور گھر کی مالک کو گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں