ساہیوال ؛تاج کا لونی اور جناح ٹاؤن ہڑپہ میں 8ڈا کوؤں نے بیس لاکھ 98ہزار رو پے کی نقدی ،دس لاکھ رو پے کے زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار

بدھ 22 جولائی 2015 18:50

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) تاج کا لونی اور جناح ٹاؤن ہڑپہ میں 8ڈا کوؤں نے بیس لاکھ 98ہزار رو پے کی نقدی ،دس لاکھ رو پے کے زیورات ،ایک ہو نڈا موٹر سائیکل ،لائسنسی رائفل اور چار مو بائل ،دو گھروں میں اہل خانہ کو یر غمال بنا کر لوٹ لئے اور ملزم فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تاج کالونی ہڑپہ اسٹیشن پر ایک بیو پاری محمد شفیع کے گھر 8آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوؤں کا ایک گروہ گھس آیا اہل خانہ اور عورتوں بچوں کو گن پوائنٹ یر غمال بنا کر نقدی 20لاکھ رو پے ،8لاکھ رو پے کے زیورات اور 3 مو بائل ،بندوق اور ہو نڈا مو ٹر سائیکل 125چھین کر فرار ہو گئے اور جاتے ہوئے اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر گئے پڑوسیوں نے صبح 8بجے عورتوں ،بچوں اور دیگر افراد کونکالا دو سری واردات ذوالفقار بھٹی کے گھر ہوئی یہاں 8ڈا کوؤں نے دو لاکھ رو پے کے زیورات اور 20ہزار رو پے اور ایک مو بائل چھین کر اہل خانہ کو کمروں میں بند کر کے فرار ہو گئے پولیس ہڑپہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈا کوؤں کا کو ئی سراغ نہیں چل سکا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں