ساہیوال؛چار تھانوں کے 8پولیس آفیسروں اور کانسٹیبلوں کی گرفتاری کا حکم

بدھ 22 جولائی 2015 18:49

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء)چار تھانوں کے 8پولیس آفیسروں اور کانسٹیبلوں کی گرفتاری کا حکم ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مسز افشاں اعجاز صو فی نے تھانہ یوسف والا ،تھانہ سول لائن ،تھانہ فرید ٹاؤن اور تھانہ ڈیرہ رحیم کے 8پولیس آفیسروں اور دو کانسٹیبلوں کے وارٹ گرفتاری بلا ضمانت جاری کر کے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ ان پولیس اہلکاروں کو گرفتارکر کے 27جو لائی اور 28جو لائی کو عدالت میں پیش کیا جائے جن میں تھانہ یوسف والا کے تین پولیس سب انسپکٹر محمد رستم ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر نور احمد اور سکندر تھانہ سول لائن کے پولیس سب انسپکٹر امداد احمد ،تھانہ فرید ٹاؤن کے دو پولیس سب انسپکٹر نور احمد اور محمد اشرف ،اے ایس آئی محمد علی دو پولیس کانسٹیبل محمد حسین اور زو ہیب اور تھانہ ڈیرہ رحیم کے ایس ایچ او انسپکٹر نثار احمد بھی شامل ہیں ان پولیس آفیسروں اور اہلکاروں کی وجہ سے قتل ،اغواء کے سنگین مقدمات کی سماعت رو کی ہوئی ہے اور وہ گواہی دینے سے گریزاں ہیں جس پر عدالت نے ان پولیس آفیسروں کو گرفتارکر کے پیش کر نے کا حکم متعلقہ سب ڈویژنل پولیس آفیسروں کو دیا ہے اور ان احکامات پر عمل در آمد آئندہ آئی جی پولیس کے ذریعے تعمیل کرائی جائے گی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں