انٹی کرپشن پولیس ساہیوال نے بندعنوانی کے الزام میں چار سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کر لیا

بدھ 22 جولائی 2015 18:49

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) انٹی کرپشن پولیس ساہیوال نے کرپشن کے مقدمات میں مطلوب ملزموں کے خلاف ایک کریک ڈاؤن کے دوران چار سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کر لیا جن میں یونین کونسل کے سیکرٹری محمد جمیل ،ٹی ایم اے ساہیوال کے کلرک شیخ محمد عمر عدالتی اہلکار حیدر زمان اور پولیس کانسٹیبل عابد علی شامل ہیں جبکہ دیگر جبکہ دیگر مفرور چار ملزموں طارق ،رو بینہ شاہین سیکرٹری کمیونٹی بورڈ ،مہر مقبول سنپال کلر ک محکمہ تعلیم اور عثمان فرید چشتی کی سیشنل جج انٹی کرپشن ساہیوال چوہدری ظفر اقبال نعیم کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کر لیں اور انٹی کر پشن پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ 28جو لائی کو طلب کر لیا ہے انسداد رشوت ستانی پولیس نے ٹی ایم اے اہلکار وں عطاء محمد اور شیخ محمد عمیر سمیت 8اہلکاروں کے خلاف ڈیڑھ لاکھ رو پے کی سر کاری رقم خورد برد کر نے طارق اور بر طرف پٹواری ذوالفقار کے خلاف 25لاکھ رو پے کے غبن اور دیگر کمیونٹی بورڈ کے عہدیداروں کے خلاف کروڑوں رو پے کی کرپشن کے مقدمات درج ہیں اور وہ اشتہاری مجرم گرفتارنہیں ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں