گورنر پنجاب کے ترمیمی بلدیاتی آرڈیننس کا مقصد بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرنے کا منصوبہ ہے، مرحلہ وار انتخابات میں سرکاری مشینری کے ذریعے دھاندلی کروائی جائے گی جسے ہم ناکام بنا دیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اورپی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر رائے حسن نواز خان کا بیان

بدھ 22 جولائی 2015 17:34

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اورپی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر رائے حسن نواز خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کے ترمیمی بلدیاتی آرڈیننس جاری کرنے کا مقصد بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرنے کا منصوبہ ہے مرحلہ وار انتخابات میں سرکاری مشینری کے ذریعے دھاندلی کروائی جائے گی جسے ہم ناکام بنا دیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والوں کو حکومت نے بے اختیارات کردیا ہے اور اپنی مرضی کے امیدوار کامیاب کرانے اور انہیں بے بس کرنے کے لئے اختیارات کنٹرول اتھارٹی ڈی سی اوز کو بنا دیا گیا ہے اس طرح بلدیاتی نظام کو کمزور کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اٹھارہ اگست تک بلدیاتی الیکشن کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوکل سطح پر کسی بھی سیاسی مذہبی پارٹی سے الحاق ہوسکتا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں