ساہیوال،تھانہ فتح شیر کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈاکیتی کی وارداتیں

ڈاکو رکشہ سوار خاتون ،کارسوار ،موٹر سائیکل سواروں سے چار لاکھ پچاس ہزار رو پے کے زیورات اور 53ہزار رو پے کی نقدی اور چار موبائل فونز چھین کر فرار

منگل 21 جولائی 2015 18:38

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) تھانہ فتح شیر کے علاقہ میں دن دیہاڑے ڈاکہ کی وارداتیں ڈاکو رکشہ سوار خاتون ،کارسوار ،موٹر سائیکل سواروں سے چار لاکھ پچاس ہزار رو پے کے زیورات اور 53ہزار رو پے کی نقدی اور چار موبائل فونز چھین کر فرار ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلز پائیلیٹ سکول کے قریب ڈاکہ کی تین وارداتیں ہوئی جن میں رکشہ سوار خاتون فوزیہ سے دو نقاب پوش ڈاکوؤں نے رکشہ رکوا کر لوہے کے کٹر سے بازوں سے دو لاکھ رو پے مالیت کی سو نے کی چوڑیاں اور مو بائل فون گن پوائنٹ پر چھین کر لے گئے ،اسی جگہ کا ر سوار شفقت ،شبیر ممتاز موٹر سائیکل سوار سے ڈا کوؤں نے چالیس ہزار کی نقدی اور مو بائل فون چھین لئے اور کار کی چابی بھی چھین کر لے گئے جبکہ تھانہ فتح شیر کے گیٹ پر دو ڈا کوؤں نے چک 6/88آر کے محمد آصف جاوید اور اس کی بیوی کو موٹر سائیکل جاتے ہوئے پھینک کر دو موٹر سائیکل سوار ڈکوؤں نے ڈھائی لاکھ رو پے کے زیورات اور 13ہزار رو پے کی نقدی اور دو مو بائل فون چھین لئے چھین کر لے گئے پولیس تھانہ فتح شیر نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے شہریوں نے ڈاکہ ک بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں