ساہیوال،سابق رنجش پر ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل ‘ 3 شدید زخمی

ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس ،مقدمہ درج

منگل 21 جولائی 2015 18:37

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) سابق رنجش پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان قتل ‘ 3 شدید زخمی‘ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس ،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق شہریاراور وحیداقبال کے درمیان سابق رنجش چل رہی تھی چند روزقبل دونوں فریقین کی ایک پنچایت میں صلح ہوگئی تھی صلح کے وقت ایک دونوجوان موقع پرموجود نہ تھے ۔

گزشتہ رات ریلوے روڈ پر فریقین دوبارہ صلح کیلئے اکٹھے ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تلخ کلامی ہوگئی اور ایک فریق شہریار وغیرہ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وحیداقبال قتل اورمظہرعلی ‘راشد اورصغیرزخمی ہوگئے جس کے بعد ملزمان اندھا دھند فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے جس سے علاقہ میں خوف کی فزا قائم رہی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی جبکہ زخمی بھی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں پولیس تھانہ سٹی نے شہریار‘ سلیمان‘ امتیازاور اکرم کے خلاف قتل اور دہشتگری ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں