ساہیوال ، ٹریفک مختلف حادثات کے دوران 8افراد جاں بحق ،40شدید زخمی،پولیس کانسٹیبل سمیت 8زخمیوں کی حالت نازک

پیر 20 جولائی 2015 19:53

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) ضلع ساہیوال میں عید اور ٹرو کو ٹریفک مختلف حادثات کے دوران 8افراد جاں بحق اور 40شدید زخمی ہو گئے،جن میں پولیس کانسٹیبل سمیت 8زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ جی ٹی روڈ پر چک 9/86ایل کے قریب ویو ہوٹل پر ایک مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں چک 3/39آر کے موٹر سائیکل سوار محمد عامر کی بیوی رو بینہ 25سالہ جاں بحق ،خاوند محمد عامر شدید زخمی ہو گیا بس کے ڈرائیورزید کو گرفتار کر لیا ،دوسرا حادثہ ساہیوال روڈ پر قادر آباد کے قریب موٹر سائیکل پھسل کر گر جا نے سے مو ٹر سائیکل سوار عورت صغراں 30سالہ جاں بحق ،اور خاوند آصف شدید زخمی ہو گیا ،تیسرا حادثہ جی ٹی روڈ چک 9/132ایل کے قریب موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا نے کے نتیجہ میں محمد یار کی بیوی کلثوم 70سالہ ،اور چک 9/164ایل کے صابر کا چھ سالہ بچہ ساگر اور اقبال کا چار سالہ بچہ ارسلان جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد اقبال اور صابر شدید زخمی ہو گئے ،چوتھا حادثہ چک 9/162ایل کے قریب اڈہ کھوئیاں کے قریب دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجہ میں دو نوجوان محمد شہزاد 25سالہ اور محمد وسیم 20سالہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ چھ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے جن میں علی بشیر غلام حیدر ،منظور احمد اور شہباز احمد کی حالت نازک ہے ،پانچواں حادثہ ساہیوال فیصل آباد روڈ پر خطر ناک موڑ کے قریب ایک مسافر ویگن اور دو کارین الٹ جا نے سے چودہ مسافر وں سمیت 22افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں بارہ کی حالت نازک ہے ،چھٹا حادثہ لا ہور ملتان روڈ پر چک 9/138ایل کے قریب ایک کتیز رفتار ٹرک الٹ جا نے سے لاہور کا بیو پاری محدم امین 35سالہ جاں بحق ہو گیا اور چار شدید زخمی ہو گئے ،ساتواں حادثہ ساہیوال عارف والا روڈ پر چک 9/90ایل کے قریب دو موٹر سائیکل تیسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں پولیس کانسٹیبل محمد صدیق شدید زخمی ہو گیا جبکہ تین موٹر سائیل سوار عر فان اور دو نامعلوم بھی بے ہو ش ہو گئے محدم صدیق کانسٹیبل کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لا ہور ریفر کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تمام زخمیوں یکو ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے 18زخمیوں کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا ہے جن میں پولیس کانسٹیبل محمد صدیق بھی شامل ہے شہریوں نے نیو رو سر جری وارڈ میں سرجن ڈاکٹر وں کی غیر حاضری پر شدید احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں