ساہیوال، ٹریفک حادثہ میں زمیندار جاں بحق ،پولیس کی بے حسی پر لاش روڈ پر رکھ کر ٹریفک جام ،دو گھنٹے بعد ٹریفک بحال

جمعہ 17 جولائی 2015 18:08

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء ) ٹریفک حادثہ میں زمیندار جاں بحق ،پولیس کی بے حسی پر روڈ پر لاش رکھ کر ٹریفک جام دو گھنٹے بعد ٹریفک بحال ،ذمہ دار پولیس آفیسر کے خلاف ایکشن ہو گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 11/9ایل کا زمیندار عبدالجبار رات کو اپنے گھر موٹر سائیکل پر آرہا تھا کہ اڈہ داد فتیانہ کے قریب ایک کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں عبدالجبار جاں بحق ہو گیا جب پولیس ہڑپہ کو اطلاع دی تو پولیس نے بتایا کہ ان کا علاقہ نہ ہے صدر چیچہ وطنی کا علاقہ ہے اور ہڑپہ اور صدر چیچہ وطنی کے تھانوں میں سے کوئی پولیس نہ آئی جس پر ورثاء اور دیہاتیوں نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا تو ڈی ایس پی نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک بحال کرائی تو پولیس اور مظاہرین کے در میان مذاکرات کا میاب ہو گئے اور تھانہ صدر چیچہ وطنی پولیس کے ایس ایچ او کو ڈی پی او نے طلب کر لیا ہے کار ڈرائیور امان اللہ گرفتار نہیں ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں