ساہی وال :پولیس منشیات فروشوں کو لگام دینے میں ناکام

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 16 جولائی 2015 17:23

ساہی وال /سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) سرکل ساہی وال پولیس منشیات فروشوں کولگام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ عید کے موقع پر مافیانے بڑی مقدار میں شراب کا سٹاک جمع کرلیا جبکہ ہیروئن اور چرس فروش ساہی وال و گردونواح میں پنے ایجنٹ گلی محلہ میں پھیلا کر نئی نسل کو تباہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے افسروں کے احکامات کو نظراندازکردیا ۔شہریوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ ایس ایچ او ساہی وال ملک شمشیر جوئیہ کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے لئے پولیس کی ٹیمیں مقرر کردی گئی ہیں عوام بھی اس بارے پولیس سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں