ساہی وال:ریٹائرڈ ہیڈماسڑز‘اساتذہ پنشن واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث عید کی خوشیوں سے محروم

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 16 جولائی 2015 17:21

ساہی وال /سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء ) تحصیل ساہی وال سمیت مختلف سکولز کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر اور ایس ایس ٹی ، ٹیچر پنشن کے مکمل واجبات نہ ملنے سے امسال عید کی خوشیاں منانے سے محروم رہیں گے۔

(جاری ہے)

سینئر ہیڈ ماسٹر (ر) ملک محمد ایوب، ظفر احمد سیال، غلام مرتضیٰ، عبدالقدوس ، فضل الرحمن سمیت درجنوں پنشینرز محکمہ تعلیم نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا ز شریف کے نام تحریری درخواست میں استدعا کرتے کہا ہے کہ دوسال قبل محکمہ تعلیم سے ریٹائرڈ ہونے والے سائلان کی دوران سروس کوئی بے ضابطگی و شکایت نہ ہے ‘بوقت ریٹائرمنٹ دوران سروس لی گئی اضافی ترقیاں بابت ایم اے ، ایم ایڈ کی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سے کٹوتی کی گئی ‘جس سے سائلان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں اس قسم کی کٹوتی نہ کی گئی ہے یہاں پسند و ناپسند کا معاملہ ہمارے لئے پریشان کن ہے جبکہ ہم سے پہلے اور بعد میں ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کی کٹوتی نہ کی گئی ہے ان ریٹائرڈ اساتذہ نے اپنی درخواست میں پنشن کے مکمل واجبات ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں