گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں‘5مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 16 جولائی 2015 17:21

ساہی وال /سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء ) پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ افتخار عرف خاری مسلم شیخ اور اس کے ساتھیوں عمر دراز، امان اللہ کی نشاندہی پر ڈکیتی کی واردات کے علاوہ پانچ موٹر سائیکل چوری کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ایس ایچ او تھانہ ساہی وال ملک شمشیر جوئیہ کے مطابق ملزمان تھانہ ساہی وال کے علاوہ کئی مقامات پر موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کررہے تھے ملزمان سے مزید انکشاف کی توقع ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں