عیدپر ٹرانسپورٹروں کی جانب سے اوور چارجنگ روکنے کے لئے 8شکایات سیل قائم کردیئے :سیکرٹری آرٹی اے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 16 جولائی 2015 17:21

ساہی وال /سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء )عید کے موقع پر ٹرانسپورٹرز کی طرف سے زائد چارجنگ اوورلوڈنگ اور ٹرانسپورٹ شارٹج بارے دو ٹیمیں اور 8شکایات سیل بنادےئے گئے ہیں مسافر اس صورت میں سیکرٹری آر ٹی اے کے ٹیلی فون نمبر048-9230280پر شکایات درج کرائیں فوری ازالہ کیاجائیگا یہ بات ترجمان سیکرٹری آرٹی اے محمد شاہد نے صحافیوں کو بتائی ترجمان نے بتایا کہ مختلف بے ضابطگیوں پر گذشتہ روز 15چالان کئے گئے ہیں جبکہ لنک رولز کی خلاف ورزی پر کاروائی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ادھر ٹرانسپورٹ نے گذشتہ روز جھنگ ساہی وال سرگودھا روڈ اور فاروقہ ، سلانوالی روڈ پر اوور چارجینگ اوور لوڈنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں