ساہی وال اور سرگودھا میں نماز عید الفطر کے اوقات

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 16 جولائی 2015 17:20

ساہی وال /سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) تحصیل ساہی وال میں حسب سابق امسال بھی عید الفطر انتہائی عقید و احترام میں منائی جائیگی عید کے اوقات کے مطابق بڑی عیدگاہ حقانیہ ساہی وال میں معروف عالم دین حضرت مفی سید عبدالقدوس ترمذی 9بجے صبح، آستانہ عالیہ سیال شریف میں 9بجے ، عید گاہ شہانی میں سید امیر حسین شاہ 9بجے ، مسجد قلعے والی مولانا غلام رسول 8بجے ، عید گاہ ویناں والی مولانا محمد شعبان 9بجے مسجد محمدی اہل حدیث میں 7بجے جبکہ فقہ جعفریہ کے مطابق جامع مسجد پیر چاندنہ میں 7بجے، باب حیدر میٹہ 7بجے، جہانیاں شاہ میں 7بجے، لکھی وال شریف جامع مسجد عثمانیہ 8بجے، دیگر درجنوں مقامات پر عید کے اجتماعات ہونگے ادھر ڈی ایس پی ساہی وال ملک غلام جیلانی ٹوانہ کے مطابق سرکل بھر کی عید گاہوں ، مساجداور امام بارگاہوں میں پولیس کی طرف سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ڈی ایس پی کی نگرانی سرکل بھرکی پولیس ان مقامات پر تعینات رہے گی تاہم عوام کو چاہیے کہ حفاظتی اقدامات میں تعاون کریں ور کسی بھی مشکوک چیز کی بروقت اطلاع پولیس کو دیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں