غریب اور نادار افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے:ڈاکٹر لیاقت علی خان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 16 جولائی 2015 17:20

ساہی وال /سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء ) سابق تحصیل ناظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ عید الفطر کی خوشیوں میں مستحق افراد کو نظر انداز نہ کیاجائے اس موقع پر غریب افراد کی زیادہ سے زیادہ مدد کرکے انہیں عید کی خوشیوں کا حصہ بنایا جانے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہ صیام اپنی تمام تر نعمتوں اور رحمتوں کے ساتھ ہم سے الوداع ہورہا ہے ۔

اس موقع پر ہمیں معاشرہ کے محروم اور پسے ہوئے طبقہ کی ضروریات زندگی کا بھی خیال رکھناہوگا تاکہ وہ بھی عید کے ایام بہتر انداز میں گزار سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے مستحق افراد میں عیدی گرانٹ کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں