ساہیوال ، ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی

بدھ 15 جولائی 2015 19:59

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء ) ضلع ساہیوال میں ٹریفک حادثات تین جاں بحق ،ایک شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال پاکپتن روڈ پر اڈہ جہاں خاں کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے مو ٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار احسان احمد جاں بحق اور اسکا دو ست شکیل احمد شدید زخمی ہو گیا دو نوں دوست پاکپتن بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار پر حاضری کے بعد واپس کوٹ خادم علی شاہ ساہیوال آرہے تھے ۔

(جاری ہے)

جھال روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں ایک 20سالہ نوجوان احمد شریف جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹریفک حادثہ کا زخمی 60سالہ صدیق بھی اسپتال میں دم توڑ گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں