ساہیوال،ڈاکوؤں نے مسافر بس لوٹ لی

جمعہ 10 جولائی 2015 18:28

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) ڈاکوؤں نے مسافر بس لوٹ لی ۔واقعات کے مطابق ایک مسافر بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی جب مسافر بس اوکاڑہ پہنچی تو سواریوں کے بھیس میں چار ڈاکوسوار ہو گئے ڈرائیور اور گن مین کی کنپٹی پر اسلحہ تان کر بس رکوا لی اور 24مسافروں سے نقدی ،زیورات ،موبائل فونز اور گھڑیاں چھین کر فرار ہو گئے پولیس یوسف والا نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ڈاکوؤں کا گروہ لوٹ مار کے بعد نہر لوئرباری دوآب کے کشتی پل چک 5/63ایل عبور کر کے فائرنگ کر تے ہوئے جنگل میں فرار ہو گئے پولیس کے ذرائع نے دعوےٰ کیا ہے کہ داکوؤں کو پولیس 24گھنٹے کے انرد گرفتار کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں