ساہیوال،تیز رفتار ٹرک نے چار موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، دو بچے جاں بحق ،میاں بیوی شدید زخمی

جمعہ 10 جولائی 2015 18:28

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) تیز رفتار ٹرک نے چار موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا دو بچے جاں بحق ،میاں بیوی شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر خاندان کے چار افراد نذیر احمد اسکی بیوی شمیم بی بی اور دو بچے طاہر4سالہ اور بچی کسریٰ2سالہ جا رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹرک نے چاروں کو ایک بس کو اوور ٹیک کرتے ہوئے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں دونوں بچے جاں بحق ہو گئے میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے دونوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال داخل کرا دیا ہے پولیس ڈیرہ رحیم نے موقع پر پہنچ کر ٹرک درائیور محسن کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں