ساہیوال،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو نے والے بچوں کی لاشوں کو سڑک پر رکھ کر ڈاکٹروں کے خلاف دیہاتیوں کا احتجاج

جمعہ 10 جولائی 2015 18:25

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو نے والے بچوں کی لاشوں کو سڑک پر رکھ کر ڈاکٹروں کے خلاف دیہاتیوں کا احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک ھادثہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں کا پوسٹمارٹم سات گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ کر نے پر ساہیوال نور شاہ روڈ پر دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے گیٹ پر لاشوں کو رکھ کرڈاکٹروں کے رویہ کے خلاف ورثاء اور سینکڑوں دیہاتیوں نے روڈ بلاک کر کے ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی کی پولیس جب کاغذات لے کر آئی تو لیڈی ڈاکٹر نے گھر سے آنے سے انکار کر دیا لاشوں کے پوسٹمارٹم میں تاخیرپر امظاہرین نے ڈاکٹروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ایک گھنٹہ بعد پو لیس حکام نے لوشوں کے فوری پوسٹمارٹم کرا نے کی یقین دہانی میڈیکل سپر ٹینڈنٹ کے کرا نے پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں