ساہیوال ، عارف والا روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو کمسن بہن بھائی جاں بحق،چھ ماہ کا بچہ معجزانہ طور پرمحفوظ

جمعہ 10 جولائی 2015 13:02

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء) ساہیوال میں عارف والا روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے‘ چھ ماہ کا بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا‘ ماں باپ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے‘ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا‘ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک ایک سو بیس 9ایل کا رہائشی نذیر اپنے تین بچوں اور بیوی کے ہمراہ اپنے گاؤں سے ساہیوال شہر آرہا تھا کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والا ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں چار سالہ صغراں اور ڈھائی سالہ طاہر کے سر کچلے گئے لاشیں مسخ ہوگئیں دونوں موقع پر دم توڑ گئے جبکہ چھ ماہ کا بچہ زین معجزانہ طور پر بچ گیا اور معمولی زخمی ہوا جبکہ بچوں کی ماں شمیم اور باپ نذیر بھی زخمی ہوگئے۔

پولیس نے لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا جب لاشیں گاؤں پہنچیں تو گاؤں میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی اور دونوں بچوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں