ساہیوال، بنک سے رقم نکلوا کر جانیوالے 60سالہ شخص کو گولی مار کر نقدی لوٹ لی، ملزمان فرار

جمعرات 9 جولائی 2015 20:19

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) بنک سے رقم نکلوا کر جانیوالے 60سالہ شخص کو گولی مار کر نقدی لوٹ لی‘ دونوں ملزمان فرارہونے میں کامیاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لالہ زار کالونی کے رہائشی 60سالہ اختر ہائی سٹریٹ پر ایک بنک سے رقم نکلواکر موٹرسائیکل پر گھرواپس جارہاتھاکہ گرلز کالج کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے روکا نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے ٹانگ میں فائر ما کر اسے زخمی کردیا اور 20ہزارروپے نقدی چھین کر فرارہو گئے۔

پولیس تھانہ فتح شیر نے زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے تاہم ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ایک اور واردات جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ہو ئی یہاں فضل حق وغیرہ دو ملزما ن نے محمد حسین کو ڈرا دھمکا کر زبردستی 80ہزارروپے نقدی چھین لی اور فرارہو گئے۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں