ساہیوال، نامعلوم خاتون کی نہر سے تیرتی ہوئی نعش برآمد

جمعرات 9 جولائی 2015 20:19

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) نامعلوم خاتون کی نہر سے تیرتی ہوئی نعش برآمد ۔تفصیلات کے مطابق نہر ایل بی ڈی سے میں جہاز گراؤنڈ کے قریب ایک نامعلوم خاتون کی تیرتی ہوئی نعش برآمد ہوئی ہے جسے نہر سے نکال کر سٹی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

خیال کیاجاتا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے نامعلوم خاتون کو قتل کرکے اس کی نعش نہر میں پھینک دی ہے ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں