پی ایچ اے ساہیوال اور ضلعی انتطامیہ کی کارکردگی مایوس کن ، 9کروڑ رو پے کے فنڈواپس

ضلعی انتطامیہ ساہیوال شہر میں قائم مختلف پارکوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے بھی بری طرح ناکام

جمعرات 9 جولائی 2015 20:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) پی ایچ اے ساہیوال اور ضلعی انتطامیہ کی کارکردگی مایوس کن 9کروڑ رو پے کے فنڈواپس ،پارکوں کی حالت زار ابتر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہار ٹیکلچر ل اتھارٹی اور ضلعی انتطامیہ ساہیوال شہر میں قائم مختلف پارکوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے بری طرح ناکام ہو گئی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ایچ اے کی مایوس کن کارکر دگی کی وجہ سے پارکوں کی تزین وآرائش کے لئے 9کروڑ رو پے کے فنڈ واپس ہو گئے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر 9کروڑ رو پے کے فنڈ شہر میں قائم مختلف پارکوں پر خرچ کئے جاتے تو انہیں مزید بہتر اور خوبصورت بنایا جا سکتا تھا اور دیگر سہولیات بھی بڑھائی جا سکتی تھیں بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے فنڈز کی واپسی کے لئے متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا ہے تاکہ شہر میں قائم پارکوں کی حالت زار کو بہتر بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں