ساہیوال،ڈاکو ؤں نے پٹرول پمپ ،دو کان لوٹ لی،فائرنگ سے دکاندارزخمی

بدھ 8 جولائی 2015 18:13

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء ) ڈاکو ؤں نے پٹرول پمپ ،دو کان لوٹ لی ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو کاندار شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ملک ناصر علی کی پٹرول پمپ پر اس کے ملازمین ساڑھے تین بجے موجود تھے کہ پولیس کی وردیوں میں ملبوس پانچ ڈا کوکا رپر آگئے سیلز مین اور گارڈ سے گن ایک پسٹل 30بور اور ڈھائی لاک رو پے کی نقدی لوٹ لی اور چار مو بائل فونز چھین کر تمام کو پٹرول پمپ کے کمرہ میں بند کر دیا اور فرار ہو گئے ملزموں کی کا رپر نیلے رنگ کی بتی بھی لگی تھی.دو سری واردات حبیب ٹاؤن میں ہوئی یہاں ایک دو کاندار محمد اسلم کو گو لیاں مار کر شدید زخمی کر کے بعد میں نقدی بیس ہزار رو پے چھین کر تین ڈاکو لے گئے زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تیسری واردات اوکانوالہ روڈ چیچہ وطنی میں ہو ئی یہاں ایک گھڑیوں کے دو کاندار عبدالغفور ملک سے گھڑی خدینے کے بہانے دو کان میں داخل ہو کر مو ٹر سائیکل سوار دو ڈا کوؤں نے پستول تان کر نقدی دو لاکھ رو پے چھین لی اور فائر نگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں