ساہیوال، ٹریفک حادثہ میں دو دوست جاں بحق ،مزدور سیڑھی سے گر کر جاں بحق

بدھ 8 جولائی 2015 18:10

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء) ٹریفک حادثہ میں دو دوست جاں بحق ،مزدور سیڑھی سے گر کر جاں بحق ۔پہلا حادثہ ساہیوال پاکپتن روڈ پر پل سکھ بیاس کے قریب ہوا یہاں پاکپتن سے آنے والی ایک تیز رفتار کار الٹ جا نے سے کار میں سوار دو دوست فیض محمد اور اکبر خان جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دونوں دو ست کو ئلے کے تاجر ہیں کو ئلے کی ریکوری کے بعد واپس فیصل آباد جا رہے تھے کہ انکی کار الٹ گئی دریں اثنا جمال چوک پاکپتن میں ایک زیر تعمیر فیکٹری کی سیڑھی سے گر کر 50سالہ مزدور محمد لطیف شدید زخمی ہو گیا جسے ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں