ساہیوال، مو سلا دھار بارش اور طوفانی آندھی کے نتیجہ میں واپڈا میپکو ساہیوال سرکل کا نظام درہم برہم

منگل 7 جولائی 2015 19:44

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) منگل کی صبح مو سلا دھار بارش اور طوفانی آندھی کے نتیجہ میں واپڈا میپکو ساہیوال سرکل کا نظام درہم برہم ہو گیا اور واپڈا کے بائیس فیڈر گرڈز اسٹیشنوں سے ٹرپ ہو نے کے بعد بند ہو گئے علاقوں کے فیڈروں پر بجلی کی سپلائی دس گھنٹے بعد بحال ہو گی جبکہ سات فیڈروں پر بجلی کی سپلائی 14گھنٹے بعد بحال ہو ئی لیکن ان فیڈروں کے 19دیہات میں بجلی کی سپلائی ابھی تک معطل ہے واپڈا میپکو ساہیوال کے فرید ٹاؤن ؛،جے بلاک ،ہڑپہ شاہ مداد ،سول لائن ،9/120ایل عارف والا سمیت دس ٹرانسفارمر جل گئے اور دس نئے ٹرانسفارمر کی دو بارہ تنصیب کا کام جاری ہے جو کہ اگلے جو بیس گھنٹے کے اندر بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی واپڈا میپکو ساہیوال سرکل کے منیجر چوہدری محمد صدیق نے بتایا کہ واپڈا سٹاف بجلی سے تاروں اور کھمبوں پر درختوں کے گزرنے کے سبب درختوں کو ہٹا نے کے بعد بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بحال ہو جا ئے گی چیف ایگزیکٹیو میپکو ملتان کے حکم پر نقصانت کے سر کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں