ساہیوال، ڈاکٹروں کی غفلت سے نیو رو سرجری وارڈ میں ٹریفک حادثہ کا زخمی جاں بحق،ورثاء کا احتجاج

پیر 6 جولائی 2015 17:39

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) ڈاکٹروں کی غفلت سے نیو رو سرجری وارڈ میں ٹریفک حادثہ کا زخمی جاں بحق،ورثاء کا احتجاج وارڈ کے شیشے توڑ ڈالے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 9/136ایل کا محنت کش شبیر احمد سائیکل پر اپنے چک جا رہا تھا کہ تھانہ غلہ منڈی کے قریب ایک تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی تو موٹر سائیکل سائیکل سوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شعیب احمد اور سائیکل سوار شبیر احمد شدید زخمی ہو گئے دونوں زخمیوں کو نیو رو سرجری یونٹ میں لایا گیا ایمر جنسی پر ڈاکٹروں نے زخمیوں کا جاری خون پٹی وغیرہ کر کے بند نہ کیا بلکہ مریضوں کو اسی حالت میں وارڈمیں بھیج دیا جہاں ڈیو ٹی پر ڈاکٹر نہ ہو نے سے مریض نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی جب ڈاکٹر موقع پر پہنچا تو مریض دم توڑ گیا جس پر ورثاء ڈاکٹروں کے بر وقت نہ آنے پر شدید احتجاج کیا شیشے تو ڑے اور توڑ پھوڑ کی پولیس فرید ٹاؤن نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور احتجاجی مظاہرین کو منتشر کیا ورثاء نے ذمہ دارڈاکٹروں کو معطل کر نے کا مطالبہ کیا اور واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں