ساہیوال،سابق ایم این اے کا کزن اغواء کاروں کے قبضہ سے بازیاب

بدھ 24 جون 2015 20:54

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) سابق ایم این اے کا کزن اغواء کاروں کے قبضہ سے بازیاب ۔واقعات کے مطابق سابق ایم این اے کے کزن کویت سے پاکستان آئے تو ائیر پورٹ پر ہی ایک لڑکی نے فون کر کے ہڑپہ اسٹیشن رک جانے کے لئے کہا جس پر وہ اپنی کار میں اپنے بھائی حسنین کے ہمراہ آئے تو شان شانی ،شہزاد ،محمد افضل ،ظفر ،عارف دیگر 4کس انہیں اغواء کرکے چک 9/138ایل لے گئے جہاں ملزموں نے دو لڑکیوں اور عورتوں کے ہمراہ کمرہ میں بند کر دیا اور بعد میں عورتوں کو چھیڑ خانی کا ڈرامہ رچا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اور ساڑھے لاکھ روپے کی مزید رقم کا مطالبہ کر دیا جس پر شفقت شفیق کی اطلاع پر اغواء کاروں سے چھڑا نے کیلئے پولیس نے چھاپہ مارکر شان شانی ،شہزاد محمد افضل ،ظفر اور تین عورتوں سونیا ،غلام فاطمہ اور نسیم بی بی کو گرفتار کرلیا اور مغوی شفقت شفیق اور رشتہ دار علی حسنین کو برآمد کر لیا ملزموں کے قبضہ سے کار موبائل فون وغیرہ بھی برآمد کر لیا پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ملزموں کا گروہ لڑکیوں کے ذریعے فون پر رشتہ کرانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹنے کا دھندہ کافی عرصہ سے چلا رہا ہے۔

پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں