ساہیوال،نقاب پوش ڈاکوؤں نے تاجر سے 7لاکھرو پے کی نقدی لوٹ لی

پیر 22 جون 2015 21:28

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) نقاب پوش ڈاکوؤں نے تاجر سے 7لاکھرو پے کی نقدی لوٹ لی ۔واقعات کے مطابق بھٹو نگر کا رہائشی تاجر ملک عبدالرزاق بینک الفلاح فائیو وے چوک سے 7لاکھ روپے کی نقدی نکلوا کر واپس گھر جا رہا تھا کہ اسکا تعاقب کرتے ہوئے دو ڈاکو آگئے اور گن پوائنٹ پر نقدی چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے پولیس فتح شیر نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں