ساہیوال،اقدام قتل کے مقدمہ کے دو فریقین کی عدالت کے باہر جھگڑا

دہشتگردی ایکٹ کے تحت 19ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،8گرفتار

جمعہ 19 جون 2015 20:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) اقدام قتل کے مقدمہ کے دو فریقین کی عدالت کے باہر برآمدے میں لڑائی ‘عدالت سے کرسیاں اٹھاکر ایکدوسرے پر چلادیں ۔ دہشتگردی ایکٹ کے تحت 19ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ‘8گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری میں مجسٹریٹ دفعہ 30احسان صابر کی عدالت کے باہر اقدام قتل کے ایک مقدمہ میں دو فریقین پیشی پر آئے تھے کہ عدالت کے باہر برآمدے میں تلخ کلامی ہونے پر گتھم گتھا ہو گئے اور عدالت سے کرسیاں اٹھا کر ایک دوسرے پر چلادیں عدالت اور عدالت کے باہر خوف و ہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سول لائن نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر 8ملزمان کو گرفتارکرکے 19افراد ممتاز ‘احمد یار ‘ محمدعباس ‘شبیر ‘ رستم علی ‘دوست محمد ‘شہباز ‘صفدر ‘محمداختر ‘اﷲ یار ‘محمدنواز ‘اعجاز ‘ مبارک علی ‘خضر حیات ‘محمدعارف ‘ محمدنواز ‘خان محمد ‘عمردرا اورنجابت کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ آٹھ ملزموں کو انسداد دہشتگردی کے عدالت میں ملزموں کو پیش کیا گیا تو عدالت نے ملزموں کے خلاف درج مقدمہ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے جرم کو ختم کر دیا اور پولیس کو دہشگردی ایکٹ کے غلط استعمال پر سرزنش بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں