ساہیوال، قتل کے دومجرموں کو سنٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکایا دیا گیا

بدھ 17 جون 2015 19:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) قتل کے دومجرموں کو سنٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکایا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے دومجرموں قیصر اور فیاض احمد کو پھانسی دے دی گئی قیصر نے 29مارچ 2004کوبھلیسر والا تحصیل کھاریاں میں تہمان عاصم کو دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کا تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج ہوا اور عدالت نے اسے سزائے موت کا حکم سنایا ۔

(جاری ہے)

یکم جولائی2003ء کو 591جی بی تحصیل جڑانوالہ میں فیاض احمد نے مقدمہ کی رنجش پر اصغر دین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا دونوں مجرموں کو گزشتہ علی الصبح ساڑھے 4بجے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں