ساہیوال، رشوت کے الزامات میں ایس ایچ او سٹی ساہیوال اور وہاڑی کے اے ایس آئی کے خلاف مقدمات درج

منگل 16 جون 2015 19:36

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) تھانہ اینٹی کرپشن میں رشوت کے الزامات میں ایس ایچ او سٹی ساہیوال اور وہاڑی کے اے ایس آئی کے خلاف مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی امداد حسین بلوچ پر ریلوے روڈ ہوٹل کے ایک مینجر محمد اسحاق نے رشوت کا الزام عائد کرتے ہو ئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال مرزا شوکت کو درخواست دی کہ مذکورہ ایس ایچ او نے ہوٹل میں ریڈ کرکے اسے گرفتارکیا اور اس سے 50ہزار روپے رشوت لینے کے بعد اسے چھوڑ دیا ۔

اے ایس آئی تھانہ صدر وہاڑی آصف امتیاز نے 40/12-Lچیچہ وطنی میں ایک ملزم کی گرفتاری کیلئے شہناز بی بی کے گھر چھاپہ مارا اور اس کے گھر سے ایک بھینس معہ کٹا مالیتی 1لاکھ80ہزارروپے ساتھ لے گیا جس پر شہناز بی بی نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی ۔تھانہ اینٹی کرپشن نے انکوائری کے بعد مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں