ساہیوال، ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں ردو بدل کر کے 20فیصد سے 30فیصد تک اضافہ کر دیا

دودھ دہی ،بڑے اور چھوٹے گوشت کی قیمتیں برقرار ، نوٹیفیکیشن جاری

منگل 9 جون 2015 22:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیاء خورد نوش دالوں ،چینی ،بیسن کی قیمتوں میں ردو بدل کر کے 20فیصد سے 30فیصد تک اضافہ کر دیا جبکہ دودھ دہی ،بڑے اور چھوٹے گوشت کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں دودھ 60 روپے اور دہی 65روپے لیٹر بڑا گوشت 250روپے اور چھوٹا گوشت 500روپے مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا لیکن دوکانداروں نے دودھ دہی اور گوشت کے نرخ خود ہی بڑھا دئیے ہیں دودھ 60روپے کی بجائے 80روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے چھوٹا گوشت 550روپے اور بڑا 300روپے فروخت کیا جا رہا ہے بازار میں چینی کا ریٹ 58روپے ہے جبکہ سرکاری پرائس کنٹرول کمیٹی نے 62روپے مقرر کر دیا ہے شہریوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کے نوٹیفکیشن کی آڑ میں تمام خورد نوش کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ پر شدید احتجاج کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی خاموشی پر حیرانی کا اظہار کیا پھلوں اور سبزیوں کے ریٹ بھی ماہ رمضان کی آمد سے قبل بڑھا دئیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں