ساہیوال،طالب علم سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی

ہفتہ 6 جون 2015 20:14

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء ) طالب علم سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی ۔تفصیلات کے مطابق طارق بن زیاد کالونی میں دن دیہاڑے دو ڈاکوموٹر سائیکل سوار وں نے ایک طالب علم طارق سے موٹر سائیکل اور نقدی 20ہزار روپے گن پوائنٹ پر چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

محمد صادق دوکاندار کا بیٹا طارق دوکان سے نقدی لے کر موٹر سائیکل پر جا رہا بھٹہ پٹرول پمپ سے تعاقب کرتے ہوئے ملزموں نے طارق کو روک کر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا پولیس فتح شیر نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں