ساہیوال، ڈوبنے والی دو بچیوں میں سے ایک بچی مقدس کی لاش ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں کی ٹیم نے نکال لی

ہفتہ 6 جون 2015 19:59

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء ) دریائے راوی میں کوڑے شاہ زیریں کے قریب ڈوبنے والی دو بچیوں میں سے ایک بچی مقدس کی لاش ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں کی ٹیم نے نکال لی ہے اور بچی کی لاش پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دی جبکہ دوسری بچی عشرت کی ابھی تک لاش برآمد نہیں ہو سکی دونوں بچیاں 3جون کو دریائے راوی میں سے گزرنے کی کوشش میں گہرے پانی میں جانے سے ڈوب گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں