تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ‘چار سالہ بیٹا جاں بحق ‘باپ اور دو بیٹے شدید زخمی ‘ہسپتال داخل

جمعہ 5 جون 2015 18:03

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ‘چار سالہ بیٹا جاں بحق ‘باپ اور دو بیٹے شدید زخمی ‘ہسپتال داخل ۔ نواحی گاؤں 5/11-Lگکھڑانوالہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار محمد رفیق اپنے تین بیٹوں کے ہمراہ ہڑپہ کی طرف جارہا تھا۔

(جاری ہے)

ہڑپہ بائی پاس کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں محمد رفیق کا چار سالہ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ریسکیو1122کے عملہ نے موقع پر پہنچتے ہوئے محمد رفیق اور اس کے دو بیٹوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔موٹر سائیکل تباہ ہوگئی اور ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں