ساہیوال، جرم ثابت ہونے پر راشی آفیسر کو چار سال قید کی سزا

بدھ 3 جون 2015 17:46

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) سیشنل جج انسداد رشوت ستانی ساہیوال چوہدری ظفر اقبال نے محکمہ جنگلات پاکپتن کے بلاک آفیسر محمد صفدر چیچہ کو ایک لاکھ پانچ ہزار روپے رشوت لینے کا جرم ثابت ہونے پر چار سال قید سخت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ مجرم کو مزید دو ماہ قید سخت کی سزا کا حکم سنایا اشتغاثہ کے مطابق 19-3-2008کو بلاک آفیسر محکمہ جنگلات پاکپتن نے پاکپتن میں اپنے پڑوسی محمد اسلم کے بھائی محمد اشرف کو ایک مقدمہ سے رہا کرانے کے لئے ایک لاکھ 15ہزار روپے محمد اسلم سے وصول کر لئے اور پولیس سے بے گناہ کرانے کی یقین دہانی کرائی مگر ملزم رشوت کی رقم وصول کرنے کے بعد رفو چکر ہو گیا جس پر انسداد رشوت ستانی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے 5,2/47 دو سال اور 161ت پ میں دو سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا دی اور عدالت نے دونوں سزاؤں پر عمل درآمد کرنے بیک وقت کرنے کابھی حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں