ساہیوال،گیسٹرو سے دو افراد جاں بحق، درجنوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا

منگل 2 جون 2015 21:47

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) گیسٹرو سے دو افراد جاں بحق درجنوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

چک 4/73آر کے اﷲ دتہ کی 16سالہ بیٹی نازیہ ،چک 5/49ایل کے نیک محمد کا بچہ 3سالہ قندیل گیسٹرو کے سبب بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا مگر دونوں اسپتال ایمرجنسی میں دم توڑ گئے گیسٹرو کے درجنوں مریضوں کو اسپتال داخل کرا دیاگیا ہے جن میں18مریضوں میں دس بچے اور عورتیں شامل ہیں شہریوں نے اسپتال کے وارڈوں میں سٹاف کے ناروا سلوک پر احتجاج کیا ہے اور حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں