ساہیوال ، سرگودھا ،میانوالی اور اٹک میں 4مجرموں کوتختہ دار پرلٹکا دیا گیا، جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات

منگل 2 جون 2015 11:09

ساہیوال/ سرگودھا /میانوالی/ اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء ) ساہیوال ، سرگودھا ،میانوالی اور اٹک میں سزائے موت کے چار قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ،پھانسی کے موقع پر جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔منگل کو ساہیوال کی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم محمد سرور کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ملزم نے تلمبہ کی رہائشی خاتون حشمت بی بی کوقتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے قیدی محمد خان کو پھانسی دے دی گئی۔ملزم نے 1998 میں دوران ڈکیتی خاتون اور بچی کو قتل کردیا تھا۔میانوالی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم خضرحیات خان کو پھانسی دے دی گئی۔ملزم نے 1998 میں بچے کو قتل کیا تھا۔پھانسی کے موقع پر جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔اٹک ڈسٹریکٹ جیل میں دوہرے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے چن زیب کوپھانسی دیدی گئی۔ملزم نے 1995 میں دو سگے بھائیوں کوقتل کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں