ساہیوال،اوباش کی 5سالہ بچے سے بد فعلی، بچہ تشویش ناک حالت میں اسپتال داخل

جمعرات 28 مئی 2015 21:55

ساہیوال،اوباش کی 5سالہ بچے سے بد فعلی، بچہ تشویش ناک حالت میں اسپتال داخل

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) اوباش نے 5سالہ بچے کو زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا ہے بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال داخل کرادیا گیا ہے نواحی گاؤں 5/85ایل میں اوباش نوجوان اختر نے محنت کش ندیم جو کہ فیصل آباد میں مزدوری کی غرض سے گیا ہوا تھا کے 5سالہ بیٹے مبشر کو بہلا پھسلا کر ویرانے میں لے گیا اور زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا بچے کی حالت غیر ہونے پر ملزم فرارہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیم نے بچے کو خون میں لت پت اور بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جب پولیس ملزم کو گرفتار کرنے گئی تو ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر کے اسلم اے ایس آئی کا سر پھاڑ دیا اور فرار ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں