سینٹرل جیل ساہیوال میں سزائے موت کے قیدی وزیر علی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ہفتہ 23 مئی 2015 18:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) سینٹرل جیل ساہیوال میں سزائے موت کے قیدی وزیر علی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مجرم نے تھانہ راجن پور کے محمد اعظم کو باندھ کر دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 1991میں قتل کر دیا تھا جس کو عدالت نے 1994میں پھانسی کی سزا سنائی اور عدالت کے حکم پر مجرم وزیر علی کو آج پھانسی دے دی گئی مجرم میاں والی کارہنے والا تھا جبکہ اوکاڑہ کے فیض محمد فیضی کو برکت علی کو غیرت کے نام پر قتل کے جرم میں 1992کو پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا اور عدالت نے سزائے موت کی سزا سنائی چک 16جی ڈی اوکاڑہ کے محمد اسحاق کو 26مئی کو پھانسی دی جائے گی کوٹ الہ دین ساہیوال کے محمد اشرف نے بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر 1998میں دو بھائیوں محمد اسلم اور احمد علی کو قتل کرنے کے جرم میں دو مرتبہ پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی محمد اشرف کو 28مئی کو پھانسی دے دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں