ساہیوال، جھال روڈ پر 2وکلاء اور ساتھیوں نے گوجرانوالہ پولیس کی زیر حراست اشتہاری مجرم چھڑا لیا

ہفتہ 23 مئی 2015 18:53

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) جھال روڈ پر دو وکلاء اور انکے 18ساتھیوں نے گوجرانوالہ کی پولیس کی حراست سے ایک اشتہاری مجرم کو چھڑا لیا اور پولیس پورٹی کی ٹھکائی بھی کی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ دھلے والا ضلع گوجرانوالہ کی پولیس نے 3اشتہاری مجرموں شہباز ،مدثر اور حنیف کی گرفتاری کے لئے انکے گھروں میں چھاپے مار کر ایک اشتہاری محمد حنیف کو 21/22مئی کی رات کو گرفتار کر لیا جب پولیس پارٹی اشتہاری محمد حنیف کو لیکر پولیس گاڑی میں روانہ ہوئی تو دو وکلاء محمد نسیم اور ندیم نے 18ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا اور پولیس پارٹی کے اے ایس آئی او ناصر احمد اور دوسرے پولیس اہلکار وں کی ٹھکائی کی اور اشتہاری مجرم محمد حنیف کو پولیس کی حراست سے چھڑا لیا اور فرار ہو گئے جاتے ہوئے نقدی بھی لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا تینوں اشتہاری گوجرا نوالہ پولیس کو چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں